کریم نگر ۔ 27 ۔ اگست ( پی ٹی آئی ) : ضلع کریم نگر کے کونارا پیٹ منڈل کے ایک ہاسٹل روم میں ساتویں جماعت کے ایک کمسن طالب علم نے برقی پنکھے سے لٹک کر مبینہ خود کشی کرلی ۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ یہ واقعہ گذشتہ روز پیش آیا ۔ 11 سالہ بھوکیہ سوامی قبائلی بہبود اسکول کا طالب علم تھا جس کی نعش اس کے ہاسٹل روم میں ایک برقی پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔ بھوکیہ سوامی کے اس انتہائی اقدام کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا ۔ مناسب دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔