کریم نگر میں 29 جنوری تا 24 فروری سدرم کیمپس

کریم نگر /28 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں 29 جنوری تا 24 فروری اسمبلی حلقہواری یعنی ہر حلقہ اسمبلی میں تین دن سدرم کیمپس منعقد کئے جایئں گے ۔ضلع کلکٹر کماری پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ 29 جنوری تا 2 فروری راماگنڈم ایریا ہاسپٹل میں معذورین کیلئے سدرم کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ 2 فروری تا 4 فروری پداپلی گورنمنٹ ہاسپٹل میں 3 فروری تا 5 فروری تک ماناکنڈور حلقہ اسمبلی سے متعلق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل میں 5 فروری 6 فروری اور 9 فروری کو حضور آباد گورنمنٹ ہاسپٹل میں فروری کی 6، 9، 10 تاریخوں میں حسن آباد حلقہ اسمبلی سے متعلق حسن آباد گورنمنٹ ہاسپٹلمیں 10 فروری تا 12 فروری تک سرسلہ حلقہ اسمبلی سے متعلق سرسلہ ایریا ہاسپٹل میں سندرم کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔ اسی طرح ویملواڑہ حلقہ اسمبلی سے متعلق 11 فروری تا 13 فروری ویملواڑہ گورنمنٹ ہاسپٹل میں مٹ پلی سے متعلق 13 فروری 16 فروری 18 فروری کو مٹ پلی گورنمنٹ ہاسپٹل میں جگتیال حلقہ اسمبلی سے متعلق فروری کی 16، 18، 19 تاریخوں میں جگتیال ایریا ہاسپٹل ، دھرم پوری حلقہ سے متعلق 19 فروری تا 21 فروری تک دھرم پوری گورنمنٹ ہاسپٹل میں چپہ ڈنڈی حلقہ اسمبلی سے متعلق فروری کی 20، 23، 24 تاریخوں میں چپہ ڈنڈی گورنمنٹ ہاسپٹل میں کریم نگر حلقہ اسمبلی سے متعلق معذورین کیلئے 23 فروری و 24 فروری کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل میں سدرم کیمپس منعقد کئے جائیں گے ۔ ضلع کلکٹر نے یہ انکشاف کیا ۔ کیمپس کے دوران معذورین کو دشواری نہ ہو ۔ شامیانے ، کرسیاں ، پینے کا پانی جیسی سہولتیں فارہم کرنے ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداران کو حکم دیا ۔