کریم نگر میں 26فبروری کو کسانوں کا سدسو

چیف منسٹر کے دورہ کو قطعیت، محکمہ زرعی تیاریوں میںمصروف
کریم نگر۔/21 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کے دورہ کریم نگر کو قطعیت دے دی گئی ہے۔ 26 فبروری کو یہاں امبیڈکر اسٹیڈیم میں 15اضلاع کے منڈلس کے کسانوں کے مشاورتی ارکان کی شرکت سے انعقاد ہوگا چنانچہ زرعی شعبہ اس کی تمام تر تیاریوں میں مصروف ہوچکا ہے۔ تمام تر سہولیات کی فراہمی پر ایک منصوبہ بند لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے اس میں عادل آباد، منچریال، نرمل، کمرم بھیم، آصف آباد ، کریم نگر ، جگتیال، جئے شنکر ، محبوب نگر، کھمم، سدی پیٹ ، ورنگل اربن، ورنگل، پداپلی ونیز اضلاع اور منڈلس کے کسان مشاورتی کمیٹی ارکان شریک ہوں گے اور اجلاس میں اہم روبہ عمل لائے جانے والے فیصلوں کا اعلان کئے جانے کا امکان ہے ۔ اس سدسو میں کاشتکاری پر خرچ، لاگت آمدنی ، قیمت کا حصول فروخت سے قبل قیمت کا تعین کرلینا کاشت کاری سے قبل زرعی عہدیداروں سے رائے کونسی کاشت بہتر رہے گی کم لاگت کم پانی کم قیمت، زیادہ پیداواری طریقہ آبپاشی کی جدید طریقہ کاری اس پر بحث ہوگی۔ اس پروگرام میں تمام اضلاع سے بسوںکے سفر کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ایم پی، ایم یل اے، زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین، عہدیداران، ایم ایل سی، سکریٹری کے ڈی سی سی چیرمین زیڈ پی چیرمین وغیرہ شرکت کریں گے۔ اس دوران زرعی شعبہ کمشنر جگن موہن راؤ، کلکٹر سرفراز احمد نے ملکر امبیڈکر میدان کا معائنہ لیا اور میدان میں آنے والی گاڑیوں کی پارکنگ کا جائزہ لیا۔ بیریکٹ، شامیانے کا انتظام کرنے کیلئے آر اینڈ بی ای ای کو حکم دیا گیا اور شرکت کرنے والے کسانوں کو پانی کی سربراہی کیلئے آر ڈبلیو عہدیداروں کو ذمہ داری سونپی گئی۔ ضروری طبی امداد سہولت کیلئے ایمبولنس اور ادویات رکھے جانے کیلئے ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر کو حکم دیا گیا۔ فائرانجن گاڑی کو بھی رکھے جانے کی ہدایت دی گئی۔ برقی سربراہی میں رکاوٹ نہ ہو خصوصی انتظامات کرنے کا حکم دیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کلکٹر، اگریکلچر، ضلع آفیسر، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ و دیگر شعبہ کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔