کریم نگر میں کاکتیہ مشن پر عمل آوری کی شروعات

کریم نگر 16 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پرانے قدیم تالابوں کی مرمت کی جانے پر ہی زرعی اراصیات کو آپباشی کی سہولت کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔ تلنگانہ کے سی آر حکومت کے انتہائی اہمیت کے حامل اس پراجکٹ مشن کاکتیہ کے کاموں کی شروعات کیلئے ضلع میں 5933 تالابوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے اس میں فی الحال جاریہ سال 1187 تالابوں کی مرمت کی جانے کا فیصلہ کیا جاکر منصوبہ بندی کی جاچکی ہے ان کاموں کو بلا روک ٹوک مسلسل جاری رکھے جانے کیلئے متصلہ آپاشی عہدیداروں انجینئرس کو ضروری معلومات ہدایتیں دی جاچکی ہیں۔ فی الحال 76 تالابوں کے مرمت کے کاموں کے تعلق سے 37.15 کروڑ روپئے خرچ کا اندازہ لگایا گیا ہے اور تخمینہ رپورٹ منصوبہ عمل عہدیداراان کو بھی بھی دی گئی تھی اور منظوری کا انتظار کیا جارہا ہے اس سلسلے میں اگر منظوری مل جائے گی تو اس کے فوری بعد ہی کاموں کی شروعات ہوگی ۔ چھوٹی آبپاشی نگران کار انجینئر سریش نے یہ اطلاع دی ہے ۔ سابق میں یعنی زمانہ قدیم سے زرعی ضروریات کیلئے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور اسے ضائع نہ ہوے دینے کیلئے انتہائی منصوبہ بندی سے تالابوں کی تعمیر کی سعی کی گئی تھی کہ ایک تالاب میں پانی ٹہر جانے کے بعد ان تالاب سے خارج ہونے والے پانی کو دوسرے اور پھر تیسرے چوتھے تالاب تک بھیجا جانے کا انتظام کیا گیا تھا آج دوبارہ اسی طریقہ کار کے لئے عصری سہولیات معلومات علم کو بروئے کار لائے جانے پر انجینئرس غور و فکر کررہے ہیں ۔ آج کے کمپیوٹر کے دور میں استفادہ کس طرح حاصمل کیا جاسکتا ہے اس سلسلے میں گذشتہ ہفتہ حیدرآباد میں ایس ای سریش کے ساتھ مزید پانچ انجینئرس ریاستی وزیر ہریش راو کے ساتھ مشاورت کی اور وزیر نے ہر انجینئر کو کمپیوٹر حوالے کئے ہیں معلوم ہوا ہے ۔ مزید 72 کمپیوٹرس ضلع دفتر کو بھیجنے والے ہیں ان کمپویٹرس کو جشن کاکتیہ سے جڑے انجینئرس نگران کار بھی درج کیا جائے گا اور وی آ:ی لائن ہوگا ۔ تالابوں کی تفصیلات کہاں تک کام ہوا ہے کس مرحلے میں ہے اس سلسلے میں تمام ہدایتیں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پیر کو دی جاچکی ہیں – وظیفہ یاب ماہر تجبرہ کار انجینئرس کے خدمات سے بھی استفادہ کیلئے سی ایم کے سی آر نے ہدایت دیئے ہیں۔ کریم نگر کے 57 منڈلوں اپرمانیر بوگولا واگو شنکرمپراجکٹ کو جوڑ لیا جاکر جملہ کاموں کی انجام دہی کیلئے 61 اسسٹنٹ انجینئرس کی ضرورت ہوگی لیکن فی الحال 47 انجینئرس میں 14 مزید انجینئرس کنٹراکٹ طریقہ کار میں لے لئے جانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ 65 سال سے کم عمر والوں کو لئے جانے کو کہا گیا ہے فی الحال حاصل شدہ 8 درخواستوں کی تنقیدح کی جاکر عہدیداران اعلی کو بھی دی گئی ہیں مزید 50 کو لئے جانے کافیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ مانیر ندی منڈل نرملا کے پاس موجودہ اپر مانیر پراجکٹ کی تعمیر مرمت کیلئے چھوٹی آبپاشی محکمہ کی جانب توجہ دی جارہی ہے ۔ قبل ازیں اس کیلئے 10 لاکھ کی ضرورت ہوگی ۔ سرسلہ رکن اسمبلی ریاستی وزیر کے ٹی آر اس پراجکٹ کے تعلق سے تمام تر معلومات طلب کئے ہیں اس کی تیاری ہورہی ہے اس پراجکٹ میں فی الحال پانچ تا چھ فیٹ کی چر مٹی بھر چکی ہے اس کی صفائی کیلئے ابتدائی سطح پر تخمینہ قائم کیا جارہا ہے اس کیلئے درکار خرچ بجٹ میں پیش کیا جائے گا۔