کریم نگر ۔ 28 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امن و امان کی برقراری کے تحت کریم نگر کمشنریٹ حدود میں مسلسل روزانہ تنقیح کی جاتی رہے گی ۔ یہ ایک مسلسل جاری رہنے والا پروگرام ہے ۔ کریم نگر ایڈیشنل ڈی سی پی انتظامیہ نظم و نسق ایس سرینواس نے اس بات سے واقف کروایا ۔ جہاں کہیں کوئی مشتبہ پروگرام یا شخصیت نظر میں آئے فوری پولیس کو اطلاع دینا کا مشورہ دیا ۔ کریم نگر میں بس اسٹیشن میں بروز ہفتہ پولیس نے اچانک پہنچ کر تنقیح شروع کر دی ۔ مسافرین کی تھیلوں ‘ بیاگس دیگر لیگیج کے ساتھ میں تنقیح شروع کر دی ۔ مشتبہ افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈ ‘ ادھار کارڈ کی جانچ کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی ایس سرینواس نے کہاکہ غیر سماجی کاموں پروگراموں کے انسداد کے لئے اور عوام میں خوف دور کرنے یہ پروگرام رکھا گیا اور پولیس پر بھروسہ دینے کے لئے احتیاطی اقدامات کر رہے ہیں اور اس موقعہ پر اربن اے سی پی ڈاکٹر اشوک و دیگر افسران موجود تھے ۔