کریم نگر میں پروفیسر جئے شنکر کی یوم پیدائش تقریب

کریم نگر ۔ 7 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) انچارج ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے پروفیسر جیا شنکرکے 81 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پروفیسر جیا شنکر کے مجسمہ پر پھول مالائیں چڑھاکر گلہائے عقیدت پیش کیا بعدازاں کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع ایس بی و ضلعی عہدیداران کے ساتھ مل کر جیا شنکر کی تصویر پر پھول مالائیں پیش کی بعدازاں انچارج کلکٹر نے کہا کہ پروفیسر جیا شنکر کی تلنگانہ کی تحریک سے تلنگانہ ریاست حاصل کرسکے ۔ انہی کے اصولوں کے مطابق سنہری تلنگانہ کی تعمیر میں سب حصہ داری نبھائیں ۔ ضلع ایس پی شیوا شنکر بھی پروفیسر جیا شنکر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ اس پروگرام میں ضلع ریونیو عہدیدار ، ٹی ویرا برہمیا ، پی ڈی ڈی آر ڈی اے وجئے گوپال ، پی ڈی ڈیامانگیش ، کلکٹریٹ اے او راجہ گوڑ ، ضلعی عہدیداران و عملہ نے شرکت کی ۔