کریم نگر۔/25جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع محکمہ پولیس میں تبادلوں کے پروگراموں میں شفافیت اور کسی کو بھی شکایت کا موقع نہ دیئے جانے کے تحت ضلع ایس پی وی شیوا کمار نے کونسلنگ کا طریقہ کار اختیار کیا۔ ضلع کی تاریخ میں تبادلوں کے سلسلہ میں کونسلنگ کا موقع بھی پہلی دفعہ ہے۔ تین تا پانچ سال کایک ہی مقام پر ملازمت اور بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری ، ناسازی مزاج و دیگر خاندانی دشواریوں وغیرہ کے تعلق سے آئی ہوئی درخواستوں کے ساتھ ہی ترقی دیئے جانے کی وجہ سے تبادلے کرنا ضروری ہوجانے کی وجہ سے کانسٹبل سے اے ایس آئی کی سطح تک تمام محکمہ ملازمین پولیس کی کونسلنگ کی گئی۔ مختلف شعبہ جات سے وابستہ پولیس ملازمین کو ایس پی نے طلب کرتے ہوئے خصوصی کونسلنگ منظم کی۔ کسی بھی قسم کے شک و شبہ کی گنجائش نہ رکھتے ہوئے ایل سی ڈی پراجکٹ میں دکھائی جانے والی مخلوعہ جائیدادیں اور اس کے لئے ضروری قابلیت کے حساب سے ان کی خواہش کے مطابق ان کے مطلوبہ مقام پر تبادلہ کا انتظام کیا گیا۔ ضلع کے قریب 300 سے زائد ملازمین کی کونسلنگ کی گئی۔ضلع کے مختلف مقامات سے آئے ہوئے ملازمین کے خصوصی شامیانے نصب کرتے ہوئے ان کے کھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔ تبادلوں کے سلسلہ میں شفافیت اور کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ پر کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہواس کے لئے ضلع ایس پی نے تمام تبادلے کئے جانے والے ملازمین کو ضلع مستقر پر مدعو کرکے ا س طرح سے انتہائی شفاف ماحول میں تبادلے کئے جانے کے سلسلہ میں ضلعی سطح کے تمام ملازمین نے مسٹر وی شیوا کمار کی ستائش کی اور انہیں مبارکباد دی۔