کریم نگر میں لڑکیوں کیلئے گرمائی دینی کلاسس کا آغاز

کریم نگر ۔ 30 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مدرسہ اصلاح البنات نزد محمدی مسجد صحت نگر کریم نگر میں گرمائی تعطیلات کے پیش نظر اسکولوں میں زیرتعلیم طالبات کیلئے ایک ماہی گرمائی دینی کورس کا نظم کیا گیا ہے جس میں خاتون معلمات کے ذریعہ تعلیم دی جائے گی ۔ کلاسس کا وقت 9بجے سے 1 بجے تک رکھا گیا ہے ۔ کورس کا آغاز بروز ہفتہ 2 مئی سے ہورہا ہے ۔ کورس میں تجوید کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم ، روزمرہ کی دعائیں اور سنتیں ، چہل حدیث ، عقائد و کلمات اسلام ، مکمل نماز کی عملی مشق کے ساتھ اسلامی معلومات پر مشتمل نصاب پڑھایا جائے گا ۔ ناظم مدرسہ مفتی غیاث محی الدین نے سرمائی تعطیلات کے صحیح استعمال کیلئے نیز اپنے بچیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اس موقعہ سے استفادہ کیلئے اولیاء طالبات سے اپیل کی ہے ۔

Leave a Comment