کریم نگر /31 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹیکنیکل فنی تربیت حاصل کرنے پر روزگار کے مواقع حاصل ہوجاتے ہیں۔ مجلس بلدیہ میر سردار رویندر سنگھ ڈی ای او وینکٹیشورلو نے کیا ۔ جیوتی نگر کے ایک فنکشن ہال میں حکومت کی جانب سے ڈرائنگ ٹیلرنگ ایمبائڈری سنگیت وغیرہ پر 42 روزہ فنی تربیت دئے جانے کے بعد ٹیکنیکل ٹینچرس سرٹفیکیٹ کورس کے امتحان کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس تقریب میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی پروگرام میں جنہوں نے شرکت کرکے تربیت حاصل کرلی ہے وہ گھر بیٹھ کر اپنے ہنر کے ذریعہ روزگار حاصل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والوں کو اسناد حوالے کئے گئے ۔ اے سی پی اشوک کمار اور اسکول ٹیچرس اس تقریب میں شریک تھے ۔