کریم نگر میں عوام کو روزانہ پینے کے پانی کی فراہمی کے کاموں کی شروعات

کریم نگر۔/8فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر اور ورنگل اضلاع کے مختلف مقامات کے عوام کو روزانہ پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے ذخیرہ آب کے لئے تعمیر کئے جارہے واٹر گرڈ کے لئے شروعات ہوچکی ہے۔ حکومت نے ہفتہ کی شام گرڈ کے لئے 346 کروڑ روپئے فنڈز کی اجرائی کے تحت آر ٹی نمبر 82 کے ذریعہ احکامات جاری کردیئے ہیں اس کی وجہ سے بہت جلد واٹر گرڈ کے کاموں کے ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے اور کاموں کی شروعات کی امید ہے۔ ضلع میں 13اسمبلی حلقوں کے ساتھ ورنگل ضلع پرکال، بھوپال پلی اسمبلی حلقوں کے ساتھ منصوبہ عمل ترتیب دیا جاچکا ہے۔ واٹر گرڈ کی تعمیر کیلئے 5260 کروڑ روپئے خرچ کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ایل ایم ڈی ریزروائر سے کریم نگر، حضور آباد، حسن آباد، مانا کنڈور، ورنگل اسمبلی حلقوں کو مڈ مانیر سے کورٹلہ، جگتیال، دھرم پوری، سرسلہ، ویملواڑہ، چپہ ڈنڈی حلقوں کو ایلم پلی پراجکٹ سے پداپلی، رام گنڈم اسمبلی حلقوں ایلمڈگرے ، منتھنی، ورنگل ضلع، بھوپال پلی اسمبلی حلقوں کو پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے عہدیداروں نے منصوبہ بندی کی ہے۔ اس سلسلہ میں لوئیرمانیر ڈیممیں دو انٹیک ویل، مڈ مانیر میں دو، ایلم پلی ایلمڈ گرے میں دو انٹیک ویل کی تعمیر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ حکومت پہلے مرحلہ میں ریاست میں 20واٹر گرڈ کے لئے 1518 کروڑ 52لاکھ روپئے فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ اس میں سے ضلع کے لئے 346 کروڑروپئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔ مانیر ڈیم سے مانا کنڈور، حضورآباد، حسن آباد اسمبلی حلقوں کیلئے 25منڈلوں میں شامل 1064 مواضعات حضور آباد، حسن آباد، جمی کنٹہ، پرکال، نگر پنچایتوں، ورنگل کارپوریشن کے حدود میں 21لاکھ سے زائد آبادی کی ضرورت کے مطابق پانی کی سربراہی کیلئے پہلے مرحلے میں 50لاکھ ٹرانسفارم سب اسٹیشن کے لئے 10کروڑ روپئے، سمپ واچ مین کوارٹرس پمپ ہاؤز، پمپ سیٹ احاطے کی دیوار، سمر اسٹوریج ٹینک کی تعمیر کیلئے 34کروڑ 50لاکھ روپئے فنڈ منظور کیا گیا ہے۔ مڈ مانیر سے سرسلہ، ویملواڑہ، چپہ ڈنڈی اسمبلی حلقوں کے 14 منڈلوں کے لئے 470 مواضعات سرسلہ مجلس بلدیہ، ویملواڑہ نگر پنچایت میں جملہ 28364 آبادی کو درکار پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے 230 کروڑ روپئے فنڈز منظور ہوا ہے۔ اس میں انٹیک ویل تعمیر کے لئے 38 کروڑ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کیلئے 38کروڑ 82لاکھ واٹر پلانٹ کی تعمیر پر 50کروڑ 10لاکھ ٹرانسفارمر کے قیام کیلئے سب اسٹیشن کی تعمیر کیلئے 20کروڑ 55لاکھ، سمپ واچ مین کوارٹرس پمپ ہاوز، پمپ سیٹ، کمپونڈ وال، سمر اسٹوریج ٹینک کی تعمیر پر 54کروڑ 53لاکھ روپئے کی منظوری ہوئی ہے۔ ایلمڈگو سے منتھنی کیلئے پینے کے پانی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے واٹر گرڈ کے لئے 67کروڑ روپئے فنڈز منظور کئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں عنقریب ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے۔