کریم نگر میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع

کریم نگر یکم ستمبر (فیاکس) مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری کے بموجب جمعیۃ العلماء کریم نگر کے زیر اہتمام 4 ستمبر بروز جمعرات این این گارڈن اشوک نگر میں صبح 10.30 تا شام 4 بجے تک حاجیوں کیلئے تربیت کیمپ رکھا گیا ہے جس کی صدارت حافظ پیر شبیر صدر جمیعۃ علماء تلنگانہ کریں گے ۔ مفتی محمد تجمل حسین قاسمی، استاذ حدیث و فقہ دارالعلوم حیدرآباد، مولانا محمد مظہر القاسمی ، کورٹلہ حجاج کرام کو تربیت دیں گے ۔ مفتی محمد یاسین مبلغ دارالعلوم دیو بند کا خصوصی خطاب ہوگا۔