کریم نگر 6 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے دور دراز کے نکسل متاثرہ علاقوں میں منظورہ شدہ آئی اے پی (انٹیگریٹیڈ ایکشن پلان) کے کاموں کو عاجلانہ طور پر مکمل کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں آئی اے پی کے کاموں پر جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور آئی اے پی کے کاموں میں معیار کی برقراری اور سال 2014-15 ء میں منظور شدہ کاموں کو ماہ مارچ تک مکمل کرنے عہدیداران کو ہدایت دی۔ سال 2011-12 میں 2960 کروڑ کی مالیت کے 393 کاموں کو منظور کئے جانے پر تمام تکمیل کئے گئے۔ سال 2012-13 میں 24.50 کروڑ کی لاگت سے 204 کاموں کی منظوری دیئے جانے پر 191 کام مکمل کئے جانے پر 13 کام زیر ترقی ہیں۔ سال 2013-14 ء میں 26.14 کروڑ سے 239 کاموں کی منظوری کئے جانے پر 168 کاموں کو مکمل کئے جانے پر ماباقی 69 کام زیرتکمیل ہیں۔ سال 2014-15 ء کیلئے 8.50 کروڑ کی لاگت سے 11 کاموں کی منظوری دی گئی جس میں ایک کام مکمل کیا گیا 2 کام زیر تعمیر ہیں۔ ماباقی 8 کام ٹنڈر کے مرحلے میں ہے۔ آئی اے پی کے کاموں سے متعلق 2013-14 ء تک مکمل کئے گئے تمام کاموں کے پوٹالائسزیشن سرٹیفکٹ داخل کرنے کی ہدایت کی۔ سال 2014-15 ء کے باقی فنڈس حکومت جلد ہی جاری کرے گی۔ کاموں کی منظوری کیلئے تجاویز ارسال کریں۔ ضلع میں دودھ کی پیداوار کو قطعیت دینے اور دو دودھ کے بلک یونٹس کے قیام کے لئے تجاویز بھیجنے کا مشورہ دیا۔ دور دراز کے دیہی علاقوں میں آبی نامکمل اسکیمات کو مکمل کرنے کیلئے تجاویز دیں۔ ضلع کے تمام ہاسٹلوں میں شفاف پینے کے پانی کیلئے آر او پلانٹس کی تنصیب کے لئے تجاویز سال کریں۔ اسی طرح ہر حلقہ اسمبلی میں 400 یا اس سے زیادہ طلباء زیرتعلیم ہیں۔ ضلع پریشد ہائی اسکول میں آر او پلانٹس کے قیام کے لئے تجاویز تیار کریں۔ نکسل متاثرہ علاقے والے تمام مواضعات میں آنگن واڑی عمارتیں، گریجن تانڈوں میں 60% گریجن آبادی والے علاقوں میں کمیونٹی عمارتوں کی تعمیر، سڑکوں کی تعمیر، برقی سربراہی وغیرہ کاموں کی منظوری کے لئے فوری تجاویز تیار کرنے کلکٹر نے عہدیداران کو حکم دی۔ اسی طرح مواضعات میں تعلیم یافتہ نوجوان کو مختلف ٹریڈس میں پیشہ وارانہ صلاحیت کے فروغ کے لئے تربیتی پروگرامس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔ اس اجلاس میں او ایس ڈی رائیڈو، پنچایت راج محکمہ کے ایس ای دشراتھم، عمارت و شوارع کے ایس ای، چندو لال، ایس ای ٹرانسکو نارائنا، چیف پلاننگ عہدیدار سبا راؤ و دیگر نے شرکت کی۔