کریم نگر /8 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بروز ہفتہ آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر کا ایک اجلاس صدر آئیٹا جناب مظفر الدین کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر اسکول ( جماعت ششم تا دہم ) کیلئے مختلف مقابلوں کے انعقاد کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے ۔ اس کے مطابق انشاء الللہ 21 ڈسمبر اور 25 ڈسمبر کو مختلف عنوانوں پر تقریری و تحریری ماقبلے کوئیز مقابلے اور نعتیہ مقابلے منعقد ہوں گے ۔ کریسنٹ ہائی اسکول کریم نگر پر 21 ڈسمبر کو 9.30 بجے صبح تقریری مقابلہ بعنوان حضور ﷺ کا بچپن ( اردو ، انگریزی اور تلگو زبان میں ) کوئز مقابلہ بعنوان حضور ﷺ کی سیرت ( اردو میں ) ھدی ہائی اسکول کریم نگر پر 25 ڈسمبر کو 9.30 بجے صبح تحریری مقابلے بعنوان حضور ﷺ کا بچپن ( اردو ،انگریزی اور تلگو زبان میں ) اور نعتیہ مقابلہ ہوگا ۔ ہر زبان کیلئے پہلا اور دوسرا انعام علحدہ رکھا گیا ہے ۔ لہذا تمام اسکول انتظامیہ کے صدور مدرس اور پرنسپل سے خواہش کی جاتی ہے کہ ہر مقابلے کیلئے 3 طلباء کو روانہ کریں اور ان کے نام ذیل کے فون نمبر پر رجسٹر کروالیں ۔ آخری تاریخ 18 ڈسمبر طئے کی گئی ہے ۔ 984369372/ 9440738922/ 8790020367 ۔ اس اجلاس میں جناب سرور شاہ بیابانی سرپرست آئیٹا محمد عمر علی ، شجاعت اللہ قادری ، محمد عبدالخالق ، محمد حفیظ ، فصیح الدین شکیل ، عبدالقیوم ، محمد جمیل ، علاء الدین اور احمد عبدالحمید اور دیگر اساتذہ موجود تھے ۔