کریم نگر 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں گذشتہ دو دنوں سے سردی میں شدید اضافہ ہوچکا ہے صبح کے اوقات میں 23 ڈگری دوپہر 26.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ درجہ حرارت 11 تک گر جارہا ہے اور صبح سے شام تک بھی سردی کا اثر دکھائی دے رہا ہے ۔ ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے صبح دس بجے تک بھی فضاء کہر آلود دکھائی دے رہی ہے ۔ صبح کے اوقات سڑکیں سنسان نظر آرہی ہیں سال گذشتہ انہیں دنوں درجہ حرارت 29 سے 30 ڈگری سیلسیس تھا اس موسم میں 28 سے 24 تک گر گیا ہے ۔ منگل کی رات 9 تک نیچے آگیا ۔ عوام سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ آگ تاپتے نظر آرہے ہیں ۔
ٹی آر ایس میں شمولیت
نارائن پیٹ 18 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )نارائن پیٹ منڈل کے قریبی مواضعات شاسن پلی اور چنا جڑم کے بی جے پی کانگریس اور تلگودیشم کے تقریبا 250 کارکنوں نے جس میں مواضعات شاسن پلی اور چناجڑم کے سرپنچ اور واڑڈ ممبرس بھی شامل ہیں ۔ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ اس موقع پر مسٹر کے شیو کمار ریڈی، ضلع جنرل سکریٹری ٹی آر ایس و نارئن پیٹ حلقہ اسمبلی انچارج تھے ۔ شاسن پلی کانگریسی سرپنچ مسٹر راجنا، جناجڑم سرپنچ مسٹر بالیا ،وارڈ ارکان مسرز روی ،دیویندر ،مانکپا ،تمیا ،ونکٹیماں کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین مسرز بنڈی وینوگوپال ، محمد غوث ، محمد معین الدین و دیگر موجود تھے ۔