کریم نگر ۔ 29اپریل ( ذریعہ فیاکس) مولانا خواجہ فرقان قاسمی کے بموجب کریم نگر سے ایک عظیم دینی ‘ علمی ‘ اصلاحی ماہنامہ بنام ’’الاصلاح‘‘ کی شروعات عمل میں آنے والی ہے ۔ اس سلسلہ میں بروز جمعرات بعد نماز عشاء نوابس انٹرنیشنل اسکول مکرم پورہ میں ایک افتتاحی نشست رکھی گئی ہے جس میں ماہنامہ کا رسم اجراء علماء کرام کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ۔ اس موقع پر مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صدر مجلس العلماء و الحفاظ کریم نگر ‘ مفتی محمد یونس القاسمی ‘ صدر جمعیت علماء کریم نگر ‘ مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر جمعیت علماء بطور مہمان خصوصی شریک رہیں گے ۔