l کریم نگر میں آج تیسرا دوبدو ملاقات پروگرام نہایت کامیاب رہا ۔ جس میں 1000 سے زائد والدین و سرپرستوں نے شرکت کی۔
l جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست پہلی مرتبہ یہاں دوبدو ملاقات پروگرام میں شریک ہوئے جن کا اہلیان کریم نگر نے پرتپاک استقبال کیا اور ان کی بکثرت گلپوشی بھی کی گئی ۔۔
l دوبدو پروگرام میں ایم ڈی ایف کے عہدیداروں اور اراکین نے رجسٹریشن اور کونسلنگ کے علاوہ والدین و سرپرستوں کی رہبری و رہنمائی کی ۔ مسلم بہبود کمیٹی کریم نگر کے عہدیداروں و اراکین نے وسیع تر انتظامات کئے تھے ۔
l جناب عامر علی خاں نے اپنی تقریر کو مذہبی رنگ دیا جس کی علماء اور صحافیوں و سامعین نے خوب ستائش کی ۔
l صدر مسلم بہبود کمیٹی سید محی الدین نے کہا کہ اب تک دوبدو پروگرام کے ذریعہ کریم نگر کے 150 لڑکے و لڑکیوں کی شادیاں طئے پاچکی ہیں ۔
l دوبدو پروگرام میں شرکت کے لیے ایم ڈی ایف کے عہدیداروں کی ایک ٹیم جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف کی زیر قیادت صبح کی اولین ساعتوں میں حیدرآباد سے روانہ ہوئی جن میں مسرس ایم اے قدیر ، اقبال احمد خاں ، احمد صدیقی مکیش ، محمد نصر اللہ خاں ، عرشیہ عامرہ ، رفیعہ سلطانہ ( ثانیہ ) ، مرلی اور شیکھر شامل تھے ۔۔
l دوبدو پروگرام شام 5 بجے اختتام کو پہنچا ۔۔