کریم نگر ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق بروز منگل منعقدہ جامع خاندانی سروے میں قریب دس ہزار خاندان شریک نہیں ہوئے دیگر مقامات سے آکر روزگار کے سلسلے میں کریم نگر میں جو مقیم تھے ایسے بہت سارے خاندان اپنے آبائی مقامات میں ہی اپنے ناموں کے اندراج کیلئے چلے گئے ۔ اس کی وجہ سے 9326 مکانات مقفل پائے گئے ۔ 74012 خاندانوں نے سروے میں حصہ لیا ہے پھر بھی اندازہ سے زائد 101 فیصد سروے کا نشانہ پورا ہوا عہدیداروں نے اعلان کیا ہے شہر میں 53 ہزار مکانات تخمینہ نمبرس ڈالے جانے کے بعد زائد از 73 ہزار خاندانوں کی نشاندہی کی ۔ مجلس بلدیہ کارپوریشن کے حدود میں دس ریونیو ڈیویژن کو ایک انچارج متعین کیا گیا کسی بھی قسم کی کوئی شکایت نہ آنے پائے اس طرح کے انتظامات کئے گئے اس کی وجہ سے منگل کو پورے سروے میں 24012 خاندانوں نے اپنی تفصیلات سے واقفیت کرواتے ہوئے نمونہ فارم میں درج کروائے ۔ 9326 مکانات کو قفل تھا اس کے باوجود بھی سروے میں حصہ لیا ، شہر میں 83338 خاندان ہیں ۔ عہدیداروں سے کہا گیا تھا کہ سروے میں حصہ لیں ۔ 10 ہزار خاندان اپنے آبائی مقامات کو جاکر تفصیلات درج کروائیں ہونگے ۔ 73 ہزار خاندان یہاں سروے ہونا تھا ۔ اندازہ تھا لیکن اس پر ایک ہزار کا اضافہ ہوچکا ہے منگل کے دن 11 بجے تک سروے شروع ہوا ۔ ڈیویژن میں کچھ مسائل پیدا ہوئے 42 ڈیویژن میں کچھ گڑبڑ ہوئے ۔ کمشنر سروے کی کامیابی پر اظہار تشکر اور خوشی کا اظہار کیا اور میونسپل کے ملازمین کی ستائش کرتے ہوئے مبارکباد دی ۔
٭٭ ٭ ٭٭