کریم نگر ۔ 17ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حمالی برادری کیلئے حکومت کے شروع کردہ اسکیمات ان کی ترقی اور ان کے سنہرے مستقبل کیلئے معاون ہوں گے ۔ ضلع پریشد چیرپرسن نلا اما نے یہ بات کہی ۔ مقامی کلا بھارتی میں ٹی آر ایس کارمیکاسنگھم کے زیراہتمام منعقدہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں مزدوروں کو متحد کررہے روپ سنگھ کی کاوش ناقابل ستائش ہے ۔ ٹی آر ایس کارمیکا شعبہ ریاستی صدر ایل روپ سنگھ ضلع پریشد چیرپرسن نلااما کی زیر قیادت اے آ:ی ٹی یو سی کی ذیلی تنظیموں مزدور ضلع رائس مل مزدور ورکرس ‘ پداکنکیا جنرل سکریٹری کے راگھو کو نائب صدر چنپا کنکیا کے بشمول قریب دو ہزار افراد حمالی مزدوروں نے ٹی آر ایس میں شرکت کی ۔ ان سبھی کو نلااما ٹی آر ایس جھنڈے ڈال کر خیرمقدم کیا ۔