کریم نگر /14 اگست ( ذریعہ فیاکس ) حافظ عبدالحمید اشتیاق سکریٹری کے بموجب جمعیتہ علماء ضلع کریم نگر کے زیر اہتمامگذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 15 اگست بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام SFS فنکشن ہال رضوی چمن میں ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان تحریک آزادی میں مسلم عوام اور علماء کا کردار ’’ حافظ پیر شبیر صاحب ایم ایل سی و صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و آندھرا کی صدارت میں منعقد ہوگا ۔ حضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی مبلغ دارالعلوم دیوبند مہمان خصوصی ہوں گے ۔ مفتی محمد غیاث محی الدین نائب صدر جمعیتہ علماء کریم نگر ، مولانا عمر فاروق قاسمی صدر جمعیعہ علماء ٹاون اور مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء کریم نگر کے خطابات ہوں گے ۔ مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیتہ علماء کریم نگر جلسہ کی نگرانی کریں گے ۔ عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے ۔