کریم نگر میں ایک روزہ ضلعی تربیتی پروگرام

کریم نگر ۔ 5 ۔ فبروری ( فیاکس ) حافظ عبدالحکیم خاں نائب صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے بموجب جامعہ صدیقیہ فیض العلم کریم نگر کے زیراہتمام 7 فبروری بروز ہفتہ مدرسہ فیض العلم سالم پورہ میں ایک روزہ ضلعی تربیتی پروگرام بعنوان ’’ تحفظ سنت ‘‘ رکھا گیا ہے جلسہ کے داعی مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی ناظم جامعہ ہیں ۔ اس پروگرام کی صدارت مولانا احمد عبداللہ طیب حیدرآباد ہوں گے اور مہمان خصوصی مولانا سید حبیب احمد باندوی ناظم جامعہ عربیہ ھتوار ، باندا یو پی و جانشین حضرت مولانا قاری سید صدیق احمد باندوی ہوں گے ۔ تربیتی پروگرام میں ریاست کے جید علماء حضرت مفتی محمد جمال الدین صدر مفتی دارالعلوم حیدرآباد ، مولانا خواجہ قدیر الدین سبیلی ناظم عائشہ نسوان حیدرآباد ، مولانا احمد عبید الرحمن ندوی ، ناظم مدرسہ امداد العلوم حیدرآباد ، مولانا مفتی غلام صمدانی سابق استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد کے منتخب عنوانات پر قیمتی ، علمی اور فکر انگیز خطابات ہوں گے ۔