کریم نگر میں ایس ایس سی امتحان کا پرامن انعقاد

کریم نگر۔/25مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مہتمم تعلیمات کریم نگر منگیا کے بموجب دسویں جماعت کے امتحانات مارچ 2015 کے ضمن میں آج پہلے دن منعقدہ امتحانات پرامن طور پر انجام پائے اور آج 274 امتحانی مراکز میں جملہ 63128 کے منجملہ 62785 طلباء امتحان میں شرکت کئے۔ 343طلباء غیر حاضر رہے۔ آج ریاستی مبصرین اور ضلعی مہتمم تعلیمات کے ساتھ 11فلائنگ اسکواڈ نے 85امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر کے لنگیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔

خاتون کی پھانسی لے کر خودکشی
نظام آباد : 25 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جہیز کیلئے ہراساں کرنے پر ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ بالکنڈہ منڈل کے ناگم پیٹ میں پیش آیا۔ ڈی ایس پی آرمور رام ریڈی کی اطلاع کے بموجب بالکنڈہ منڈل کے نلور سے تعلق رکھنے والی کلپنا کی شادی ناگم پیٹ کے ستیش سے 2013 ء میں ہوئی تھی اور شادی کے موقع پر 2لاکھ روپئے نقد اور ایک تولہ سونا کا معاہدہ کیا گیا تھا اور ایک لاکھ روپئے نقد، ایک تولہ سونا دیا گیا تھا اور باقی رقم کیلئے وقت حاصل کیا گیا تھا۔ گذشتہ چار ماہ سے کلپانہ کے خسر سوامی اور شوہر ستیش کلپنا کو ہراساں کررہے تھے جس پر پنچایت میں کلپنا کے رشتہ دار نے مکان فروختگی کے بعد ایک لاکھ روپئے ادا کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن ہراساں کا سلسلہ جاری تھاجس پر دلبرداشتہ ہوکر کلپنا نے سسرالی مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اطلاع کے ملتے ہی ڈی ایس پی آرمور رام ریڈی نے مقام حادثہ کو پہنچ کر تفصیلات حاصل کی اور اس کیس کو بالکنڈہ پولیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔