کریم نگر میں اسکالرشپ درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

کریم نگر۔12ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت کے پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے تعلیمی سال 2014-15ء میں پہلی جماعت تا دہم جماعت تک کے سرکاری و خانگی اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اس ویب سائٹ www.apsmfc.com کے ذریعہ فریش و رینول آن لائن درخواست دینے کی آخری تاریخ 10ستمبر سے بڑھاکر 20ستمبر 2014ء تک توسیع کردی گئی ۔ اس سے استفادہ کرتے ہوئے اہل رکھنے والے تمام امیدوار لازمی طور پر درخواست کریں اور متعلقہ درخواستوں کو ہدایت کے مطابق بتائے گئے سرٹیفیکٹس کی کاپیاں منسلک کر کے متعلقہ اسکول میں داخل کریں ۔ ان ہارڈ کاپیوں کو اسکول کا انتظامیہ ذمہ دار جانچ کر کے دفتر ریاست تلنگانہ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن شاخ کریم نگر روم نمبر 203 میں داخل کرنے کیلئے پری میٹرک کی آخری تاریخ 24ستمبر طئے کی گئی ہے ۔ پوسٹ میٹرک اسکالرشپ ( حکومت ہند) میں درخواست دینے کیلئے انٹر ‘ ڈگری ‘ پی جی کورس کے طلبہ www://momascholarship.gov.in ۔ www.apsmfc.com کے ذریعہ آن لائن میں فریش درخواست دینے کی آخری تاریخ 15ستمبر سے بڑھاکر 30ستمبر تک توسیع کی گئی ہے ۔ رینول کرنے کی آخری تاریخ 10اکٹوبر 2014ء تک اندراج کر کے متعلقہ درخواستوںکو ہدایت کے مطابق سرٹیفیکٹس کی کاپیاں منسلک کر کے متعلقہ کالجوں میں داخل کریں ۔ ان درخواستوںکو کالج والے اپنے لاگن کے ذریعہ ڈپارٹمنٹ کو فارورڈ کر کے اس کی ہارڈ کاپی کو دفتر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کریم نگر تلنگانہ ریاست روم نمبر 203 میں پوسٹ میٹرک فریش فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 10اکٹوبر 2014ء اور رینول فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 31اکٹوبر 2014ء متعین کی گئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے اس فون نمبر 08782233150 پر ربط کریں۔ ای ڈی میناریٹی شیخ محبوب باشا نے اس موقع سے استفادہ کرنے اقلیتی طلباء وطالبات سے صحافتی بیان کے ذریعہ خواہش کی ۔ اس کیلئے اہلیت گذشتہ سال کے مارکس ( نشانات کم از کم 50% ہوں ۔ اولیاء طلبہ کی سالانہ آمدنی پری میٹرک اسکالرشپ کیلئے ایک لاکھ روپئے اور پوسٹ میٹرک کیلئے دو لاکھ سے زائد نہ ہو ۔ طالب علم کا بینک اکاؤنٹ آن لائن کا ہونا لازمی ہے‘ آدھار کارڈ بھی لازمی ہے ۔