کریم نگر میںنکسلائٹس سے متاثرہ خاندانوںکیلئے مالی امداد کی منظوری

کریم نگر ۔ 5 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں نکسلائیٹ کے ہاتھوں فوت ہوئے (35) افراد کے خاندانوں کو فی کس 5 لاکھ روپئے کے حساب سے مالی امداد منظور کی گئی ، ضلع کلکٹر نے چہارشنبہ کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلع ایس پی کے ساتھ مل کر نکسلائیٹ سے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی منطوری پر ضلعی سطح کی جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ ضلع ایس پی کے ذریعہ (51) کیس موصول ہونے پر (9) کیس پولیس کی جانچ میں منسوخ کردیئے گئے ۔ 42 کیس سے متعلق آر ڈی او کی تنقیح کیلئے ارسال کئے گئے ۔ آر ڈی اوز (35) مقدمات کی جانچ کر کے رپورٹس ارسال کئے گئے (35) متاثرہ خاندانوں کیلئے سرکاری حکمنامے نمبر 50 کے مطابق 5 لاکھ کے حساب سے مالی امداد کی منظوری کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی میں منظوری دی گئی ۔ ماباقی (7) مقدمات کی جلد ہی تحقیق مکمل کر کے رپورٹس ارسال کرنے آر ڈی اوز کو کلکٹر نے احکامات دیئے ۔ نکسلائیٹ کی وجہ سے فوت ہوئے (07) پولیس خاندانوں کو گھر کے مقامات دینے آر ڈی اوز کو ہدایت کی ۔ اس اجلاس میں ضلع ایس پی شیوا کمار ، او ایس ڈی سبارائیڈو ، جگتیال سب کلکٹر کرشنا بھاسکر ، اسسٹنٹ کلکٹر ادریت کمار سنگھ ، ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرابرہیما ، کریم نگر پدا پلی ، آر ڈی اوز چندرشیکھر ، نارائن ریڈی و دیگر نے شرکت کی ۔