کریم نگر معذورین میں سدرم سرٹیفیکٹس کی تقسیم

کریم نگر۔12ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں اب تک منعقدہ سدرم کیمپس میں حاضر ہوئے معذورین کو اس ماہ کی 9اور 10تاریخ میں (16268) سرٹیفیکٹس کی تقسیم انجام دی گئی ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ معدورین سدرم سرٹیفیکٹس کو متعلقہ و منڈل پریشد ڈیولپمنٹ عہدیداران کو / میونسپل کمشنرس کو ارسال کر کے ان کے زیراہتمام عوامی نمائندوں کی موجودگی میںپنچایت سکریٹریز ‘ بل کلکٹرس کے ذریعہ 9اور 10ستمبر کو سرٹیفیکٹس دیئے گئے ۔ تقسیم کئے اس سرٹیفیکٹس کے رسائد کو اندرا کرانتی بدھم اے پی ایم ایس کو جمعہ کے اندر دفتر ڈی آر ڈی اے کو ارسال کرنے ضلع کلکٹر نے ہدایت کی ۔ ضلع میں تقسیم کئے گئے سدرم سرٹیفیکٹس منڈل واری گنگا دھرا منڈل میں 270 ‘ رامڈگو میں 212‘ چپہ ڈنڈی میں 91‘ دھرمارم میں 154‘ پیگڈاپلی میں 163‘ ماناکنڈور میں 595‘ شنکراپٹنم میں 589‘ تماپور میں 505‘ کریم نگر میں 368‘ ویناونکہ میں 436‘ حسن آباد میں 603‘ کوہیڈہ میں 380‘ بجنکی میں 339 ‘ جگر مامیڈی میں 437‘ بھیم دیورپلی میں 230‘ ایلکاتورتی میں 523‘ حضورآباد میں 373 ‘کملاپور میں 380‘ جمی کنٹہ میں 991‘ سعیداپور میں 691‘ ویملواڑہ میں 311‘ کونادارپیٹ میں 270‘ چندورتی میں 195‘ کوڈمیال میں 14‘ بوئن پلی میں 72‘ گمبھی راؤ پیٹ میں 195‘ سرسلہ میں 53‘ ایلاریڈی پیٹ میں 154‘ مستاآباد میں 189‘ النتہ کنٹہ میں 231‘ جگتیال میں 121‘ کورٹلہ میں 94‘ دھرم پوری میں 153‘ گولہ پلی میں 85‘ ویلگاٹور میں 56‘ سارنگاپور میں 222‘ پداپلی میں 491‘ سلطان آباد میں 351‘ اوویلا میں 399‘کالوا سری رامپور میں 154‘ ایلگڑھ 187‘ جولاپلی میں 76‘ منتھنی میں 194‘ کمان پور میں 306‘ متارم و منتھنی میں 117‘ راماگنڈم میں 87‘ کاشرم میں 117‘ مارپور میں 225‘ مہادیو پور میں 108‘ مہامتارم میں 36‘ مٹ پلی میں 82‘ رائیکل میں 81‘ ابراہیم پٹنم میں 72‘ میڈی پلی میں 478‘ کتھلاپور میں 322‘ ملاپور منڈل میں 47‘ معذورین سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے ۔ اسیطرح شہری علاقوں میں مجلس بلدیہ کریم نگر میں 513‘ جگتیال شہر میں 82‘ سرسلہ میں 22‘ کورٹلہ میں 84‘ مٹ پلی میں 49‘ راما گنڈم مجلس بلدیہ کے احاطہ میں 610 سدرم سرٹیفیکٹس تقسیم کئے گئے ۔کلکٹر کلکٹر نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی۔