جملہ 454.83 کروڑ روپئے کا تخمینہ بجٹ مرتب
کریم نگر ۔ 31 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کریم نگر مجلس بلدیہ 2018-19 مالی سال کے لیے مرتب کردہ تخمینہ بجٹ پر بحث کی جاکر منظور کرلیے جانے کے لیے صبح 11 بجے عام اجلاس بعد ازاں دوپہر 3 بجے سے شروع کئے جانے والے اجلاس میں 2018-19 مالی سال کا مرتب کردہ بجٹ جو کہ 50 فیصد سے زائد حکومت گرانٹ کے ذریعہ حاصل ہونے والی آمدنی کے حصول کے امکان کے ساتھ 3346 کروڑ سیونگ کو دکھلایا گیا ہے ۔ اس طرح سے جملہ 454.83 کروڑ کا تخمینہ بجٹ مرتب کرلیا گیا ہے ۔ اس میں گرانٹ کے ذریعہ 342.90 کروڑ کے حصول کو دکھلایا گیا ہے ۔ اس سال ڈپازٹ اڈوانس قرض کے تحت 20.54 کروڑ حاصل ہوں گے ۔ گھروں کے ٹیکس کا اندازاً 20.45 کروڑ رہنے پر فی الحال جائیداد ٹیکس 38.25 کروڑ حاصل ہوگا ، اندازہ لگایا گیا ہے ۔ دیگر ذرائع سے 10 کروڑ کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ ٹاون پلاننگ کے ذریعہ 22.29 کروڑ انجینئرنگ کے ذریعہ 10.79 کروڑ حاصل ہوں گے ۔ کافی امید رکھ لی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ محکمہ بلدیہ کے مختلف طریقوں سے ہونے والی آمدنی 342.10 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ عوامی صحت صفائی کے لیے 25.06 کروڑ مختص کئے گئے ہیں ۔ انجینئرنگ شعبہ کے لیے 57.80 کروڑ انتظامی امور کے لیے 6.62 کروڑ ڈپازٹ ، قرض کے لیے 11.52 کروڑ مختص کیے ہیں ۔ اس سے 9.57 کروڑ بچت بجٹ دکھلایا جاکر جملہ 454.83 کروڑ تخمینہ بجٹ تیار کیا گیا ہے ۔ جاریہ ماہ کی 24 کو منعقد کئے جانے والے عام اجلاس کو مختلف وجوہات کی بنا ملتوی کیا جاکر اس اجلاس کو بھی بروز ہفتہ منعقد کیا جانا طئے پایا ہے ۔ صبح 11 بجے سے اس اجلاس کی شروعات کا فیصلہ کیا گیا ۔ صفائی مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کو ایجنڈہ میں شامل نہیں کیا گیا ۔ پتہ چلا ہے کہ مجلس بلدیہ کے عام اجلاس ہر دوسرے ماہ منعقد کئے جانے تھے ۔ لیکن ایک سال کے اندر اس اجلاس کے بشمول یہ دوسرا اجلاس ہے۔ صرف اسٹانڈنگ کمیٹی کے اجلاس منعقد کرتے ہوئے پورا سال گذار لیا گیا ۔ 10 ماہ بعد منعقد کئے جانے والے عام اجلاس میں 14 امور پر مباحث ہوتے ہیں ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی کارگزاری ڈی پی آر کی تیاری آئی بی ای گلوبل کنسلٹنسی کے حوالے کئے جانے کھلے عام حاجت ضروریہ کے انسداد کے لیے بیت الخلاء کی تعمیر کی خلاف ورزی پر 500 روپئے جرمانہ عام راستوں پر کچرا ڈالنے پر 200 روپئے جرمانہ صفائی کے شعبہ میں سوچھ آٹو ڈرائیورز کم مالک اسکیم کے تحت 50 آٹوز کی خریدی کونسل کے سامنے منظوری کے لیے رکھے جانے کی تیاری کی گئی ۔۔