کریم نگر۔ 23 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ڈینگو سے متاثرہ مریضوں کو پلیٹلیٹس کی تبدیلی کی سہولت کریم نگر کے سیول ہاسپٹل میں دستیاب ہے۔ اس سے استفادہ کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کہا۔ پیر کو واگدیوی ڈگری کالج میں خون کے عطیہ کیمپ کا کلکٹر نے افتتاح کیا۔ نہرو یوجنا کیندر، این ایس ، ایس آر آر کالج، یوتھ سرویس کے شعبوں کے زیراہتمام کریم نگر کے سرکاری بلڈ بینک کو خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ سرکاری دواخانے میں ڈینگو مرض سے متاثرہ افراد کیلئے پلیٹلیٹس کی تبدیلی کی سہولت دستیاب ہے۔ تمام قسم کے خون کی تشخیص کو مفت انجام دے کر مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کئے جائیں گے۔ کلکٹر نے یہ واضح کیا۔ دور دراز کے علاقے کاٹارم اور دیگر علاقوں کے عوام خانگی ڈاکٹرس اور دواخانوں پر منحصر نہ ہونے کلکٹر نے مشورہ دیا۔ حکومت کی جانب سے مفت سربراہ کئے جارہی سہولتوں سے غریب عوام کو استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈینگو، ٹائفائڈ، ڈائریا جیسے امراض کا سرکاری دواخانوں میں ماہر ڈاکٹرس کی نگرانی میں علاج کیا جائے گا۔ سرکاری بلڈ بینک میں خون دستیاب ہے۔ موجودہ سیزن میں مواضعات میں زہریلا بخار پھیل رہا ہے۔ کلکٹر نے واضح کیا کہ خون کی شدید ضرورت ہے۔ ایسی صورتحال میں خون کے عطیہ کے پروگرامس منعقد کرکے مفت سرکاری بلڈ بینک کو خون کا عطیہ دینے پر طلباء کی کلکٹر نے ستائش کی۔ اس پروگرام میں اسٹیپ کار سی ای او محمد علی، ایس آر او، این ایس ایس پروگرام کوآرڈینیٹرس اور دیگر نے شرکت کی۔