کرکٹ یویو ٹسٹ پر سوالیہ نشان

فٹنس کے صرف اس معیار پر بی سی سی آئی سے سوال

نئی دہلی۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) کھلاڑی امباٹی رائیڈو کے انتخاب کے سلسلے میں (COA) کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹیو کے صدر ونود رائے نے بی سی سی آئی سے سوال کیا ہے کہ قومی ٹیم انتخاب کے سلسلے میں کیا فٹنس کا صرف یہی معیار ہے؟ رائیڈو نے پچھلے آئی پی ایل سیزن میں سب سے زیادہ رنز یعنی 602 بنائے تھے لیکن اس کو فٹنس ٹسٹ یویو میں ناکام کردیا گیا۔ اس مسئلہ کو لے کر ایک نیا تنازعہ چھڑ گیا کہ کیا فٹنس کیلئے صرف یہی ایک معیار باقی رہ گیا ہے؟ چونکہ یہی ایک ٹیکنیکل نکتہ ہے چنانچہ COA نے ابھی تک اس معاملے میں مداخلت نہیں کی تھی۔ COA نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ آئندہ ہفتہ کرکٹ آپریشن صدر صبا کریم نے اس مسئلہ پر بات چیت کی جائے گی۔ حکام کے مطابق رائے، رائیڈو اور سنجیو سامسن کے کیس کے بارے میں پوری طرح واقف ہیں لیکن انہوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کیا صرف اس یویو ٹسٹ کو ہی اہمیت دی جانی چاہئے؟ انہوں نے ابھی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن NCA ٹرینر ہے۔ اس مخصوص ٹسٹ کے بارے میں اظہار خیال کرنے کی خواہش کریں گے۔ اس کے علاوہ صدر رائے اس ٹسٹ کے بارے میں ماہرین کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سے رائے مشورہ کریں گے۔ یویو ٹسٹ دراصل دوسرے بلیپ ٹسٹ کی طرح ایک امتحان ہوتا ہے جس میں کھلاڑیوں کو تیز دوڑ لگانی پڑتی ہے۔