کرکٹ پر سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد ۔ /8 مئی (سیاست نیوز) کرکٹ پر سٹہ بازی کے ایک ریاکٹ کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے تین سٹے بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ پی ملیش اپنے دو ساتھیوں پی نریش اور ملکارجن کے ہمراہ آئی پی ایل کرکٹ میچیس پر سٹے بازی کا ریاکٹ چلارہا تھا جس کی اطلاع پر ٹاسک فورس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ٹاسک فورس نے لنگر حوض علاقہ میں واقع ایک ہوٹل کے کمرے سے سٹہ بازی کا ریاکٹ چلارہے تھے ۔