کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کیلئے 6 امیدواروں کا انتخاب

لاہور ۔9 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کے لیے قائم کمیٹی نے 6 امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا ۔ فہرست میں کسی غیر ملکی کا نام شامل نہیں ۔ کوچ فائنڈنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعدانتخاب عالم نے میڈیاکوبتایاکہ پچیس درخواستیں موصول ہوئیں ، نام شاٹ لسٹ کرلیے ہیں ، فیصلہ چیئرمین کی منظوری کے بعدہوگا ۔ کمیٹی کے رکن جاویدمیاندادنے بتایاکہ قومی ٹیم کے لیے ہیڈکوچ ، فیلڈنگ کوچ اوربولنگ کوچ کی تقرری کی جائیگی ۔ کمیٹی میں شامل وسیم اکرم نے کہاکہ جوبھی فیصلہ ہوگامیرٹ پرہوگا ، قومی ٹیم کوچلانے کیلیے ملکی کوچ ہی ہوناچاہیے۔