سڈنی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ونڈیکرکٹ ورلڈکپ میں 100 دن باقی رہ گئے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے میگا ایونٹ کو منتظمین 2000 کے سڈنی اولمپکس کے بعد آسٹریلیا کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دے رہے ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ جان ہارنڈن کے مطابق 14 فروری کو شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ دلچسپی 22 فروری کو ہندوستان ۔ جنوبی افریقہ مقابلہ میںافتتاحی میچ سے زیادہ اس مقابلے کے ٹکٹ فروخت ہورہے ہیں دوسرے نمبر پر ایڈیلیڈ اوول کا پاکستان اور ہندوستان کا مقابلہ ہے جس کے پہلے مرحلے میں پیش کردہ تمام ٹکٹس صرف 20 منٹ میں فروخت ہو گئے۔