لاہور۔17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ اسٹار زرّین خان بھی بوم بوم شاہد خان آفریدی کی مداح نکلی اور انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہئے ، پاکستان اور ہندوستان کے عوام ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔شارجہ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا تو پتہ نہیں لیکن آفریدی بہت پسند ہیں ، بالی ووڈ اداکارہ نے خود کے پختون ہونے پر فخر کا بھی اظہار کیا۔