کرکٹ میں مستقبل میں تابناکی کیلئے اسکولی سطح اور انڈر 12،14،16 کے مقابلے معاون: بوسٹن کپ فاتح ٹیم کے طلبہ سے شاکر احمد کا خطاب

حیدرآباد۔/31مئی، ( سیاست اسپورٹ ڈسٹک ) کسی بچہ میں کوئی صلاحیت مخفی ہوتو اس کو فروغ دینے کیلئے مواقع فراہم کرنا چاہیئے۔ کرکٹ ہندوستان کا مقبول عام کھیل ہے، اس میں درخشاں مستقبل کیلئے انڈر 12، انڈر 14 اور انڈر 16 ٹورنمنٹ میں حصہ لیتے ہوئے ابتدائی عمر سے کرکٹ کھیل کے گُر سے واقف ہوسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد شاکر احمد ڈائرکٹر بوسٹن کرکٹ اکیڈیمی نے یہاں بوسٹن کپ 2015ء کی فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں کی تہنیتی تقریب سے کیا اور کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو رانجی ٹروفی میں کھیلنے کے بعد آئی پی ایل میں موقع ملتا ہے اور نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم ہوتا ہے اور شاندار کیریئربناسکتے ہیں۔ بوسٹن کپ سالانہ کرکٹ ٹورنمنٹ کی 18سالہ کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اس ٹورنمنٹ میں کھیلنے والے کئی کھلاڑیوں نے رانجی ٹروفی بلکہ انڈین کرکٹ ٹیم میں جگہ بنالی اور آئی پی ایل میں بھی حصہ لیا۔ بوسٹن کپ تین زمروںکے نوجوان کھلاڑیوںکو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے والا ٹورنمنٹ ہے۔ نوید شیخ اور محمد فردوس اس کے معاون رہتے ہیں۔

وہاب ریاض زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر
اسلام آباد /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض رواں برس ون ڈے کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بن گئے۔ وہاب ریاض زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے میں دو وکٹیں لیکر نیوزی لینڈ کے کور، 25 وکٹیں لے رکھی ہیں۔
مچل سٹارک 34 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ 30 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔