کرکٹ سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

نظام آباد میں تین افراد گرفتار ، ٹاسک فورس کی کارروائی

نظام آباد ۔2 مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا کی اطلاع کے بموجب آئی پی ایل کرکٹ سٹہ بازی کو انجام دینے والے تین افراد کو ٹاسک فورس پولیس ، Vٹائون پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے بموجب باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع پر Vٹائون علاقہ میں ونائیک نگر ایک مکان میں کرکٹ سٹہ انجام دینے کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور IVٹائون پولیس نے منصوبہ بند طریقہ سے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے ایم گنگادھر ، ایم راجو کو تحویل میں لے کر پوچھ تاچھ کرنے پر کرکٹ سٹہ بازی کا انکشاف کیا ۔ انہو ں نے بتایا کہ سریش چند افراد تعلقات کی بنیاد پر کرکٹ سٹہ بازی کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے ان کے ساتھ دھوکہ دہی کرتے ہوئے سٹہ بازی کیا کرتا تھااور اس بات کا انکشاف بھی کیا ۔ اس کے قبضہ سے 40 ہزار نقد رقم ،4 سیل فون برآمد کئے گئے ۔ اس دھاوے میں ٹاسک فورس ستیہ نارائنا ، IVٹائون ایس آئی نریندر کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود تھا ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے مزید بتایا کہ آئی پی ایل سٹہ بازی پر امتناع عائد کیا گیا ہے غیر مجاز طور پر کرکٹ سٹہ بازی کو انجام دیا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ روپیوں کے لالچ میں کئی افراد نے معاشی طور پر پریشانیوں میں مبتلا ہے اور سٹہ بازی ایک جرم ہے اس جرم کو ختم کرنے کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی دلچسپی لی گئی ہے انہوں نے اس بارے میں کسی کو بھی کوئی اطلاع ہے تو ڈائیل 100 یا پولیس کمشنر کے واٹس ایپ نمبر 9491398540 پر اطلاع دیں سکتے ہیں ۔ اسپیشل برانچ کنٹرول 9490618000 پر بھی اطلاع دے سکتے ہیں ۔