ملبورن ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہیکہ ڈے نائٹ ٹسٹ مقابلے ِکا منصوبہ نومبر 2015 تک نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قابل عمل ہو گا جبکہ کھلاڑیوں نے ڈے اینڈ نائٹ ٹسٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ گلابی گیند کو گابا، ریڈپلیٹ اور ایم سی جی میں ہونے والے مقابلوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ کوئنز لینڈ کے بیٹسمین کرس ٹین کا کہنا ہے کہ گلابی گیند پر سفید سیم کے لئے انہیں جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے بال کو سوئنگ کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ وکٹوریہ کے کپتان گریگ نے کہا ہیکہ گلابی گیند سے مشکلات ہیں اور گلابی رنگ کی گیند کی سطح کو خراب کر کے اس پر مختلف نشانات چھوڑ سکتی ہے۔