کرنول میں 8جنوری کو سنی اجتماع عام

گدوال۔یکم جنوری، ( ذریعہ ای میل ) مستقر گدوال کی مسجد انوار قادریہ میں کمیٹی اہلسنت الجماعت کے منتظمین نے ایک روزہ سنی اجتماع عام کرنول کے پوسٹر کی رسم اجراء انجام دی۔ اس موقع پر سید جہانگیر پاشاہ صدر، جنرل سکریٹری محمد شفیع اللہ نے بتایا کہ بروز اتوار8 جنوری عثمانیہ کالج گراؤنڈمیں ایک روزہ عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ حضرت مولانا سید شاہ غوث محی الدین قادری چکمگلور مہمان خصوصی ہوں گے۔سید شاہ مصطفے حسینی بخاری، سی کے جعفر شریف سابق مرکزی وزیر ریلوے، مرزا مصطفی علی بیگ حیدرآباد، سید شاہ ذکی الدین حسینی کے کلیدی خطابات ہوں گے۔