کرنول میں ٹیلرینگ سنٹرکا قیام

کرنول ۔ 5 ۔ جون ( فیاکس ) جماعت اسلامی ہند شہر کرنول میں شعبہ خدمت خلق کے تحت ایک خواتین کے سیونگ سنٹر ( ٹیلرینگ سنٹر ) کا تقریباً دو سال پہلے آغاز کیا گیا جس میں اب تک تقریباً 100 خواتین اس سیونگ سنٹر سے باضابطہ ٹیلرنگ کے مختلف کام سیکھ کر فارغ ہوئے ہیں فارغ شدہ خواتین کو اس ادارے کے ذریعہ سرٹیفیکٹ دینا طے پایا اس کیلئے ایک پروگرام مسجد قائم خان کرنول میں صبح 11 تا 1 بجے طے کیا گیا اس پروگرام کی صدارت جناب عمر بیگ ریٹائرڈ ایم آر او کرنول نے کی ۔ حافظ فضل الرحیم کی تلاوت قرآن مجید اور ترجمانی سے اس کا آغاز ہوا ۔ افتتاحی کلمات جناب ایس اے امیر نے یہ کہتے ہوئے کیا کہ آپ تو گھر کی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ گھر بیٹھے اس کام کے ذریعہ کچھ آمدنی کا ذریعہ بھی ہوجاتا ہے اور اپنے خاندان کو ایک طرح سے آپ بھی مدد کرنے والی بن سکتی ہیں ۔ جناب بیگ نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نہ صرف ٹیلرنگ کام سکھیں بلکہ ہوسکے تو ذری کا کام چونکہ آج کل ذری کے کام کی بڑی مانگ ہے اس سے مزیدآمدنی بڑھائی جاسکتی ہے ۔ اسناد کی تقسیم کا آغاز جناب عمر بیگ کے ہاتھوں ہوا اور جماعت کے مختلف شعبوں کے ذمہ داروں کے ذریعہ بھی یہ اسناد تقسیم کئے گئے ۔ دعا پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔ امیرمقامی جناب نعیم الرحمان نے اس پروگرام کی کارروائی چلائی ۔ سیونگ سنٹر میں داخلہ کیلئے 5 جون سے اپلیکیشن حاصل کرسکتے ہیں ۔ سیونگ سنٹر روبرو اسلامیہ ممبرس ڈگری کالج مکان نمبر 11/114 سے ربط پیدا کریں۔