کرنول میں صحافیوں کو تہنیت

کرنول /19 نومبر ( ذریعہ ای میل ) کرنول میں لائینس انٹرنیشنل کلب تنؔظیم کی جانب سے یوم بین الاقوامی صحافت کے موقع پر پریس کلب کرنول میں ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر شہر کے پانچ صحافیوں کو ان کے نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔ بعد ازاں تنظیم کے صدر نے شہر کے پانچ صحافی ، کمار مہیش ، علی ، ملیش کے علاوہ بزم آئنہ کرنول کے صحافی سید قدر اللہ قادری کرنول کو ان کی نمایاں خدمات پر تہنیت پیش کی گئی ۔ اسموقع پر ناصر حسین عبدالعفار ، محمد سلیم ، محمد ذاکر ، ٹی جے سراج الحق ، جامعہ قمرالھدی کرنول کے اراکین بزم اردو اور دیگر تنظیموں نے مبارکباد پیش کی ۔