کرنول میں اتوار کو حج و عمرہ تربیتی کیمپ

کرنول ۔ 27 ۔ اگسٹ ( ذریعہ فیاکس ) جناب سید حسین متولی مسجد عمر بن خطاب کے بموجب عازمین حج و عمرہ کی دینی تربیت و عملی رہنمائی کیلئے مسجد عمر بن خطاب سری رام نگر ، دھون ضلع کرنول میں ایک روزہ حج و عمرہ تربیتی کیمپ 30 اگسٹ بروز اتوار صبح 9 تا 1 بجے دن رکھا جارہا ہے جس میں معروف حج ٹریز مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی ایم اے جنرل سکریٹری لبیک سوسائٹی و سابق ماسٹر ٹریز ریاستی حج کمیٹی کا خصوصی تربیتی خطاب ہوگا ۔ ضلع کرنول اور قرب و جوار کے حج کمیٹی و پرائیویٹ کے عازمین حج و عمرہ سے شرکت و استفادہ کی پرخلوص اپیل ہے ۔ مزید رہنمائی کیلئے سیل نمبر 9393757666 پر رابطہ کریں۔