کرناٹک ہائیکورٹ میں ججس کی تقرری کے لئے میمورنڈم

کلبرگی 22اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین ایسوسی ایشن آف لائرس حیدرآبادکرناٹک چیاپٹر نے کرناٹک ہائی کورٹ میں ججس کے تقرر کا مطالبہ کیا ہے ۔تاکہ ججس کی مکمل تعداد ہوسکے اور بغیر کسی تاخیرکے انصاف فراہم کیا جاسکے ۔چیف جسٹس سپریم کورٹ ٹی ایس ٹھاکر ‘ کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ایس کے مکرجی ‘ مرکزی وزیر قانون وا نصاف سدانند گوڑا کو بھیجے گئے میمورنڈم میں ایڈیشنل ڈپٹی کلکٹر گوئند ریڈی ‘ صدرایسوسی ایشن شیواکمار اور کارگزار صدر ولاس کمار نے کہاکہ ججس کی کمی کے سبب انصاف کی فراہمی متاثر ہورہی ہے ۔