گلبرگہ /28 جنوری ( ذریعہ فیاکس ) گلبرگہ یونیورسٹی گلبرگی کے شعبہ اردو فارسی سے پی ایچ ڈی کیلئے بعنوان ’’ کرناٹک میں اردو نعتیہ شاعری ، فکری و فنی مطالعہ ‘‘ مقالہ زیر نگرانی پروفیسر عبدالحمید اکبر صدر شعبہ اردو فارقی گلبرگہ یونیورسٹی تحریر کر رہی ہوں ۔ علاقہ کرناٹک کے نعت گو شعراء سے درخواست ہے کہ وہ اپنا نعتیہ کلام درج ذیل سے پتہ پر ارسال فرما کر ممنون فرمائیں ۔ مذکورہ موضوع کے تحت اپ کی گراں قدر کاوشوں کا مطالبہ فکری اور فنی اعتبارات سے کیا جائے گا ۔ جسے میں پنے تحقیقی مقابلے میں شامل کروں گی ۔ اس ادب نوازی کیلئے میں آپ کی شکر گذار ہوں گی ۔ میرا پتہ ہے نوشین کوثر بنت ڈاکٹر رفیق رہبر ، مکان نمبر 5-462/2 نور باغ روضہ ( بی ) گلبرگہ 585104 ، موبائیل : 7899182415۔