کرناٹک کے مختلف اضلاع انچارج وزراء کی فہرست تیار

بنگلورو۔21جولائی :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاست کی جنتادل (ایس) کانگریس مخلوط حکومت میں شامل وزراء کو اضلاع کی ذمہ داری تقسیم کرنے کیلئے فہرست تیار ہوچکی ہے۔ اسے منظور کرکے منظر عام پر لانے ہی باقی رہ گیا ہے۔میسور ضلع کے لئے جی ٹی دیوے گوڈا کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔جبکہ چکمگلور کیلئے سارا مہیش کو انچارج بنایا گیاہے، منڈیا کے انچارج وزیر سی ایس پٹ راجو ہوں گے، اور ہاسن کیلئے ایچ ڈی ریونا انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔ ٹمکور ضلع کے لئے گبی سرینواس، چامراج نگر ضلع کے پٹ رنگا شٹی انچارج ہوں گے۔ کرشنا بائرے گوڈا کولار ضلع کے اور این ایچ شیوشنکر ریڈی چکبالاپور ضلع کے انچارج ہوں گے، ضمیر احمد خان کو بنگلور رورل کا انچارج وزیر بنایا گیا ہے، کے جے جارج کورگ کے انچارج وزیر ہوں گے۔ یوٹی قادر دکشن کنڑا اور جئے مالا اڈپی ضلع کی انچارج وزیر ہوں گی۔ ڈی سی تمنا شیموگہ کے انچارج، سارا مہیش چکمگلور کے انچارج ہوں گے، رام نگرم اور بلاری اضلاع کے انچارج کے طور پر ڈی کے شیوکمار کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔شہر بنگلور کے انچارج نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جی پرمیشور، چترادرگہ کیلئے وینکٹ رامنپا، ہاویری کیلئے آر شنکر، دھارواڑ اور بلگاوی کیلئے رمیش جارکی ہولی، شمالی کینرا کیلئے آر وی دیش پانڈے، گدگ کیلئے کرشنا بائرے گوڈا، کوپل کے لئے بینڈپا قاسم پور، کلبرگی اور یادگیر کیلئے پریانک کھرگے، رائچور کیلئے وینکٹ راؤ ناڈا گوڈا اور باگلکوٹ کے لئے ایم سی منا گولی کو انچارج وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔