کرناٹک پرائمری اسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس کا انعقاد

بیدر /16 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن کا ایک خصوصی اجلاس گرو بھون بیدر میں منعقد ہوا ۔ صدارت ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات عامہ ڈاکٹر چندرے گوڑا نے کی ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے بلاک ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر گلسین ، محمد اعجاز احمد خازن کرناٹک گورنمنٹ اسوسی ایشن ضلع بیدر ، تعلقہ بی سی اوٹا آفیسر مسٹر ای بتی ، مسٹر رویند ریڈی صدر اسوسی ایشن بیدر ضلع مسٹر شیوراج کپلاپورے صدر اسوسی ایشن تعلقہ بیدر نامدیو سکریٹری ٹیچرس اسوسی ایشن جناب محمد یوسف نائب صدر اسوسی ایشن جناب شیخ مسیح الدین شریک معتمد اسوسی ایشن ہذا اور مسٹر سنگرامپا ، شجاعت علی ڈائرکٹر موجود تھے ۔ اس موقع پر اسوسی ایشن ہذا کی جانب سے ایک ڈائری کی رسم اجراء عمل میں آئی ۔ اس کی رسم اجراء ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ تعلیمات ڈاکٹر چندر گورا نے کی ۔ اس پروگرام میں بیدر ضلع کے سی آر پیز اور بی آر پیز کے علاوہ اساتذہ کرام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔