کرناٹک نے آٹھویں بار رانجی ٹائٹل جیتا

ممبئی ، 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈیفنڈنگ چمپینس کرناٹک نے آج اپنا آٹھواں رانجی ٹروفی ٹائٹل جیت لیا جبکہ انھوں نے اپنے جنوبی حریف ٹاملناڈو کو رانجی ٹروفی کرکٹ ٹورنمنٹ فائنل کے یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں آخری روز ایک اننگز اور 212 رنز سے شکست فاش دی۔ آر ونئے کمار زیر قیادت ٹیم کو پانچ روزہ مقابلے میں شروع سے برتری حاصل رہی کیونکہ ابھینو مکنڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 پر ڈھیر ہوگئی۔ اس کے جواب میں مڈل آرڈر بیٹسمن کرون نائر (338) کی ٹریپل سنچری کی مدد سے کرناٹک نے 762 رنوں کا انبار لگا دیا۔ 628 کے ٹارگٹ پر ٹاملناڈو نے 107.5 اوورس میں 411 رنز بنائے اور اختتامی سیشن میں آل آؤٹ ہوئے۔ کرونا نائر کو شاندار بیٹنگ اور 68 سالہ رانجی ریکارڈ توڑنے پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا۔