کرناٹک میں 4.90 کروڑ افراد نے آدھار بنا لئے

شاہ آباد ۔ 23 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک میں 4.90 کروڑ افراد نے آدھار کارڈ تیار کرلئے۔ ریاست کرناٹک کی جملہ 6.10 کروڑ آبادی کے منجملہ تاحال پبلک رجسٹریشن کے 647 مراکز کے ذریعہ 4.90 کروڑ افراد نے اپنا منفرد شناختی کارڈ تیار کرلئے ہیں۔ اس طرح 80.34 فیصد کام مکمل ہوا ہے۔ یہ بات یونیک ایڈنٹی فکیشن اتھاریٹی آف انڈیا بنگلور کے علاقائی دفتر کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر جنرل ڈی ایم گاجرت نے بتائی۔ وہ گلبرگہ شریف میں ڈپٹی کمشنر دفتر میں آدھار منصوبے کے ترقیاتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے اس منصوبہ کے تحت 100 فیصد نشانہ مکمل کرنے کی بات کہی۔ ملک میں نافذ آدھار منفرد شناختی کارڈ کا منصوبہ پوری دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ قرار دیا گیا۔ ملک بھر میں تاحال 90 کروڑ افراد نے آدھار نمبر تیار کرلیا ہے اور مزید کام جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ویل سنبھل نے کہا کہ گلبرگہ ضلع کے جملہ 2571821 ، 1791499 افراد نے آدھار کارڈ تیار کرلیا ہے۔ اس طرح 069.66 آئندہ 6 مہینوں میں باقی تمام نے (افراد) 7,61,619 آدھار کا صد فیصد نشانہ مکمل کرنے کے تمام اقدامات کرنے تحصیلدار کوہدایت دی۔