کرناٹک میں 23 ہزار ملازمین کی خدمات مستقل کرنے کے احکام

شاہ آباد ۔ 25 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کرناٹک کے کئی سرکاری محکموں میں کارپوریشن اور بورڈس میں یومیہ اجرت پر خدمات انجام دے رہے تقریباً 23 ہزار ملازمین کی خدمات کو ریاستی حکومت نے مستقل کرنے کے احکامات جاری کردیئے سال 2006 ء اپریل کو 10 مکمل کر لینے والے یومیہ اجرت کے ملازمین کو اس زمرے میں شامل کیا گیا ہے علاوہ ازیں ترقی بھی ہوگی محکمہ ریونیو ، محکمہ شہری ترقیات ، محکمہ تعمیرات عامہ سمیت ریاست کے متعدد محکموں میں خدمات انجام دینے والے 14 ہزار ملازمین کارپوریشن اور بورڈس میں خدمات انجام دینے والے 9 ہزار ملازمین کو اس سے فائدہ پہنچے گا ۔ یومیہ اجرت کے ملازمین ایک سال طویل عرصہ سے جدوجہد کرتے رہے تھے سال 2012 ایکٹ لاتے ہوئے اس وقت کے وزیراعلی نے بلز کو بیلگام سیشن میں تھا اس کے بعد موجودہ وزیراعلی سدرامیانے اس میں بعض ترمیمات کرتے ہوئے بلز کو دونوں ایوانوں میں منظور کروانے کے بعد ریاستی گورنر کو روانہ کردیا تھا ۔ گورنر کی مہر ثبت ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے یہ احکامات جاری کئے ہیں ۔