شاہ آباد ۔ 28 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک اگزامینشن اتھاریٹی کے زیراہتمام منعقد ہونے والے عصری کورسس کیلئے سی ای ٹی نتائج یکم جون کو جاری ہونے کی توقع ہے ۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق سال 2015 سی ای ٹی نتائج کا 2 مئی کو اعلان ہونا تھا ۔ پی یو سی سال دوم کے نتائج کے بعد پیدا شدہ بحران کے باعث تاریخ بڑھادی گئی ہے اور توقع ہے کہ یکم جون کو اعلان کردیا جائیگا ۔ کونسلنگ ، دستاویزات کی جانچ سمیت دیگر عمل کیلئے علحدہ شدہ ٹائم ٹیبل ہوگا ۔ یہ بات کے ای اے کے ایڈمنسٹر نے صحافتی بیان میں بتائی ۔