بنگلورو 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 2019 ء کے عام انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے عوام سے بڑے پیمانے پر ربط پیدا کرنے اور مالیہ حاصل کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ بوتھ کی سطح کے کارکنوں کو 2 اکٹوبر کو عوام سے ربط پیدا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری اور انچارج اُمور کرناٹک کے سی وینو گوپال نے کہاکہ پارٹی گھر گھر سمپرک ابھیان چلائے گی اور 2 اکٹوبر سے 19 اکٹوبر تک پارٹی کے لئے مالیہ جمع کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ کرناٹک میں کانگریس کے نئے پروگرام کے تحت کانگریس قائدین سڑکوں پر آجائیں گے۔