کرناٹک میں عنقریب چار نئے ٹکسٹائیل پارکس کا قیام

شاہ آباد ۔ 23 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت نے یہ تجویز رکھی ہے کہ ریاست میں چار نئے ٹکسٹائیل پارک قائم کئے جائیں ۔ یہ بات ریاستی وزیر ٹکسٹائیل بابو راو چنچنور نے ڈاکٹر ملیک ریڈی کی تحریر کا جواب دیتے ہوئے اسمبلی میں کہی ۔ بابو راو چنچنور نے کہا کہ یہ 4 نئے ٹکسٹائیل پارک ٹمکی ، چامراج نگر ، بلاری اور یادگیر اضلاع میں قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے ٹکسٹائیل پارک کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چارمراج نگر ضلع پارک کے قیام کیلئے 83.20 ایکڑ اراضی بدناکینے کالما بائی انڈسٹریل علاقے میں دی جائے گی ۔ اس طرح ٹمکر ضلع کے سرا انڈسٹریل علاقہ میں اور بلاری کے کورفتس انڈسٹرئیل علاقے میں اور یادگیر کے کڑیچوا علاقے میں 1,000 ایکڑ اراضی مختص کی گئی ہے ۔ بابو راو نے کہا کہ ان نئے ٹکسٹائیل پارک میں نامور ٹکسٹائیل کمپنیاں شامل ہونگی جن میں ایم ایس آر ، ایس بی کا ٹیکس لمیٹڈ احمد آباد ، شری شاسترنیک کمار ، ڈوکاسدہ پورا یادگیر شامل ہیں ۔