کرناٹک اسمبلی کیلئے اینگلو ۔ انڈین رکن کی نامزدگی

نئی دہلی 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد نے آج اسمبلی میں ایک اینگلو ۔ انڈین رکن کو نامزد کرنے کے گورنر کرناٹک وجو بھائی والا کے فیصلے کے خلاف یہ کہتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے کہ ایوان میں حکومت کے اکثریت ثابت کرنے تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا جانا چاہئے ۔ یہ درخواست دو پہر میں داخل کی گئی ہے اور امکان ہے کہ اس کی کل سماعت کانگریس ۔ جے ڈی ایس اتحاد کی اصل درخواست کے ساتھ کی جائے گی ۔ اصل درخواست میں عدالت نے آج کرناٹک کے چیف منسٹر کی حیثیت سے بی ایس ایڈورپا کی حلف برداری پر حکم التوا جاری کرنے سے انکار کردیا تھا ۔