بنگلورو۔4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک اسمبلی میں کئی وزراء کی غیر حاضری کا نوٹ لیتے ہوئے اسپیکر کے آر رمیش کمار نے آج اس پر اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسے برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ ریاستی مقننہ کے مشترکہ سیشن سے گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر کے دوران وزراء کی غیر حاضری پر ناراض اسپیکر نے کہا کہ ان کے دفتر کو روانہ کی گئی فہرست کے مطابق ایوان میں 13 وزراء کو حاضر رہنا چاہئے تھا لیکن صرف چھ وزراء حاضر ہیں اور باقی 7 کہاں گئے ہیں۔